نو مئی کیس:دو ملزمان کے عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری

Aug 02, 2025 | 19:16:PM
نو مئی کیس:دو ملزمان کے عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نو مئی گلبرگ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس کا جیل ٹرائل کے دوران پراسیکیوشن کے سرکاری گواہان بیانات پر جرح کیلئے پیش ہوئے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی، جیل میں برضمانت اور زیر حراست ملزمان کی حاضری مکمل کی گئی، دو ملزمان نیئر عرفان اور الطاف بشیر حاضری کیلئے پیش نہیں ہوئے، عدالت نے دونوں غیر حاضر ملزماں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

عدالت نے غیر حاضر ملزمان کے ضمانتی مچلکے منسوخ کرنے کا حکم دیا، مرکزی ملزمان کے وکیل برہان معظم ملک جرح کیلیے ہیش نہیں ہوئے، برہان معظم ملک دوسری کورٹ میں نو مئی ٹرائل میں مصروف تھے۔

معاون وکیل نے پیش ہو کر جرح کیلئے مہلت مانگی، عدالت نے ٹرائل کی کاروائی 5 اگست تک ملتوی کر دی، برہان معظم ملک ایڈووکیٹ ڈاکٹر یاسمین راشد، شاہ محمود قریشی اور اعجاز چوہدری کے وکیل ہیں۔

نو مئی سازش کے گواہاں اور تفتیشی افسر بیان پر جرح کیلئے پیش ہوئے، ایف آئی اے اسلام آباد اور پیمرا کے گواہان کو جرح کیلئے پیش ہوئے، ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری سمیت دیگر زیر حراست رہنماؤں کی جیل میں حاضری مکمل کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : پاک فوج میں جدید ہیلی کاپٹر شامل، فیلڈ مارشل کا آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان