ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان لاہور کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے

Aug 02, 2025 | 18:38:PM
ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان لاہور کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے
کیپشن: ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان لاہور کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

 اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے  ایران کے صدر اور ان کے وفد کا استقبال کیا،ڈاکٹر پیزشکیان کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد میں ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، سینئر وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام  بھی شامل ہیں۔  

ذرائع کے مطابق اپنے قیام کے دوران صدر پیزشکیان صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم  شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔

اس دورے میں پاکستان اور ایران کے مابین  اعلیٰ سطحی وفود کے اجلاس ہونگے،یہ ایران کے صدر کی حیثیت سے ڈاکٹر پیزشکیان کا پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔

 ذرئع کا کہنا ہے کہ اس دورے سے پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں  : ایرانی صدر مسعودپز شکیان کی وزیراعلیٰ مریم نواز کے ہمراہ مزاراقبال پر حاضری