26 نومبر احتجاج کے کیسز: غیر حاضر ملزموں کے وارنٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے کیسز میں غیر حاضر ملزموں کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے وارنٹ جاری کر دیئے۔
پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے کیسز کی سماعت ڈیوٹی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی، ملزمان کے وکلاء زاہد بشیر اور مرتضیٰ طوری عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے کیسز میں غیر حاضر ملزموں کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے وارنٹ جاری کر دیئے۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ شہزاد ٹاؤن کے مقدمہ میں کوئی ملزم پیش نہ ہونے کی وجہ سے سماعت 8 ستمبر تک ملتوی کر دی جبکہ تھانہ کھنہ کے مقدمہ میں 22 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جس کی سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ تھانہ آبپارہ کے مقدمے میں 21 ملزمان پیش ہوئے، اس کیس میں چالان کے نقول تقسیم کرنے کے بعد سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔