اسرائیل نے اپنا سفارتی عملہ متحدہ عرب امارات سے واپس بلا لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اسرائیلی حکومت نے حالیہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر متحدہ عرب امارات سے اپنے سفارتی عملہ فوری طور پر واپس بلا لیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ احکامات اسرائیلی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے خلیجی ملک میں مقیم اسرائیلیوں کے لیے سفری انتباہ کو مزید سخت کرنے کی ہدایات کے بعد جاری کئے گئے ہیں۔
اسرائیلی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے مطابق اس سفری انتباہ پراس لئے زور دے رہے ہیں کیونکہ ہمیں اندازہ ہے کہ دہشت گرد تنظیمیں اسرائیل کو نقصان پہنچانے کی اپنی کوششوں میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں۔
این ایس سی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں یہودی اور اسرائیلی افراد کو نشانہ بنانے کی ممکنہ کوششیں کی جا سکتی ہیں، خاص طور پر یہ خطرہ یہودی تعطیلات اور ان کے مقدس تہواروں کے مواقع پر ہے۔