تیز ہواؤں آندھی  اور گرج چمک کیساتھ بارش ، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

Aug 02, 2023 | 21:47:PM
تیز ہواؤں آندھی  اور گرج چمک کیساتھ بارش ، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی )محکمہ موسمیات کے  مطابق وفاقی دارلحکومت  اسلام آباد سمیت کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد ، خطہ پوٹھوہار ، شمال مشرقی  پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا میں  تیز ہواؤں آندھی  اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےجبکہ ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم  گرم اور مر طوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بروز کل جمعرات  کو اسلام آباد میں تیز ہوائیں آندھی  چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب  رہے گا جبکہ پشاور،   ایبٹ آباد ، مانسہرہ ،  بالاکوٹ، مالاکنڈ،مردان، صوابی ، سوات، دیر،کرم، کوہستان، کوہاٹ،  نو شہرہ  لل اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں  اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کی توقع ہے ۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،سیالکوٹ، نارووال ، لاہور، قصور،  گوجرانوالہ،  گجرات، منڈی بہاؤالدین ، حافظہ آباد، خطہ پوٹھوہار،فیصل آباد،  جھنگ ، سر گودھا، خوشاب، میانوالی ،مری ،گلیات میں تیز ہواؤں آندھی  اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے ،   میں تیز ہواؤں آندھی  اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو پارٹی نشان منسوخی کا نوٹس بھیج دیا

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،بارکھان، ژوب،  خضدار اور گرد و نواح  میں تیز ہواؤں  اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، سندھ کے بیشتر اضلاع  میں  موسم گرم اور مرطوب رہے گا،سندھ کے سا حلی علا قوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش بوندا باندی متوقع ہے  اسی طرح کشمیر اور گلگت بلتستان  میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔