آئی فون 15کی ستمبر میں لانچنگ مشکل ،وجہ بھی سامنے آگئی

Aug 02, 2023 | 13:56:PM
آئی فون 15 پرو لائن اپ دونوں میں نمایاں کردہ نئے سلم بیزلز سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ایپل کی انتہائی متوقع آئی فون 15 سیریز اپنے متوقع ستمبر کے آغاز سے قبل کچھ رکاوٹوں کا سامنا کر رہی ہے۔ستمبر میں نقاب کشائی کی کوئی گارنٹی نہیں ہے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آئی فون 15 پرو لائن اپ، ایپل کی انتہائی اہم آئی فون 15 سیریز ستمبر کے آغاز سے قبل آنے کے امکانات ہیں لیکن ستمبر میں نقاب کشائی کی کوئی گارنٹی نہیں ہے۔

آئی فون کےفلیگ شپ ماڈل  15 پرو میکس، ایل جی ڈسپلے اور بی او ای میں مینوفیکچرنگ کے مسائل کی وجہ سے زیادہ متاثر ہوا ہے،  ابھی تک ڈیوائس کے لیے اسکرین تیار کرنے کے لیے ایپل کی منظوری حاصل نہیں کی گئی ہے۔

 آئی فون 15 پرو اور پرو میکس دونوں میں نمایاں کردہ نئے سلم بیزلز کی وجہ سے   نئے پیرسکوپ کیمرے میں مسائل  پیدا ہوئے ہیں۔ پیداواری چیلنجز آئی فون 15 اور آئی فون 15 پلس میں نئے 48 میگا پکسل کیمروں کو متاثر کر رہے ہیں۔

LG ڈسپلے اور BOE ڈسپلے میں ڈائنامک آئی لینڈ کٹ آؤٹس کو شامل کرنے کے لیے کام کیا جارہا ہے ۔

 مزید پڑھیں:عالیہ بھٹ کا خوبصورت انداز،دیکھنے والے حیران رہ گئے

جو لوگ آئی فون کے اس ماڈل کا انتظار کررہے ہیں جلد  اس کوریزرو کر سکتے ہیں، آئی فون 15 اور آئی فون 15 پلس ماڈلز آئی فون 14 پرو اور پرو میکس کے ڈیزائن سے ملتے جلتے ہوں گے، جن میں ڈائنامک آئی لینڈ کے ڈیزائن، A16 چپ سیٹ، اور 48 میگا پکسل کا پرائمری کیمرہ شامل ہے۔