کورونا خطرات ۔۔سندھ کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات پر پابندی

Aug 02, 2021 | 13:06:PM
  کورونا خطرات ۔۔سندھ کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات پر پابندی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کورونا وائرس کی روک تھام کےلئےسندھ کی جیلوں میں قیدیوں سے اہل خانہ کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ بھر کی جیلوں میں قیدیوں سے ان کے اہل خانہ اور عزیزوں کی ملاقات پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی گئی ، جیل حکام کا کہنا ہے کہ اگر جیلوں میں کورونا وائرس پھیل گیا تو صورتحال خراب ہوسکتی ہے۔ آئی جی سندھ جیل خانہ جات قاضٰ نذیر احمد نے کہا ہے کہ جیلوں میں سماجی فاصلے کو بھی یقینی بنایا جاتا ہے، جیلوں میں اضافی واش بیسن نصب کئے گئے ہیں ، ہاتھ دھونے کی تلقین بھی کی جاتی ہے۔اختیاطی تدابیر اپنا کر وائرس سے بچا جا سکتا ہے،ہماری کوشش ہے کہ جیلوں میں کورونا کی روک تھام کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: جہاز سے پرندہ ٹکرا گیا۔۔۔ہنگامی لینڈنگ