کورونا سے40افراد جاں بحق،4858 نئے کیسز رپورٹ 

Aug 02, 2021 | 08:17:AM
کورونا سے40افراد جاں بحق،4858 نئے کیسز رپورٹ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)موذی وبا کورونا وائرس کے  پھیلاؤ میں تیزی آ گئی ہے ، گزشتہ روز  ملک بھر میں مزید 40افراد جاں بحق ہو گئے۔ کورونا مریضوں کے  4ہزار858نئے کیسز سامنے آگئے۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی مثبت شرح8.61فیصد رہی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں  56ہزار414افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔ جن میں سے  4ہزار858افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی.   

یہ بھی پڑھیں:  کشمیر پریمیئر لیگ  سے خوفزدہ بھارت کے  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے را بطے کا انکشاف