چین کے سفیر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

Apr 02, 2026 | 19:36:PM
چین کے سفیر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  پاکستان میں متعین  چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے آج جمعیت علما اسلام کئے  سربراہ  مولانا فضل الرحمان کے گھر جا کر ان سے ملاقات کی اور دوپہر کا کھانا ان کے ساتھ کھایا۔ 

ذرائع نے بتایا کہ اس ملاقات میں ملاقات میں ایران جنگ، خطے کی صورتحال ،امن وامان  پر گفتگو  ہوئی۔  

جمعیت علما اسلام کے سربراہ نے قرار دیا کہ امریکہ اور اسرائیل  کی ایران پر حملے عالمی  قوانین اور ایران کے قومی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں ۔

خطے میں امن وامان کے قیام کے لئے پر امن کوششوں پر   اتفاق کیا گیا ۔

ملاقات میں یہ نوٹ کیا گیا کہ فوری جنگ بندی نہ ہونے کی صورت میں  مشرق وسطیٰ بلکہ یورپ اور پورے دنیا پر معاشی اثرات مرتب ہونگے۔

چینی سفیر نے کہا کہ پاک چین دوستی ہر قسم کے حالات میں پھلی پھولی ہے۔ ہم باہم مل کر اس خطے کی تقدیر بدل سکتے  ہیں۔

مولانا فضل الرحمان  نے کہا کہ جے یو آئی پاک چین تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کی خواہش رکھتی ہے ۔ جمعیت علماء نے اس حوالے سے پہلے بھی کردار ادا کیا اور آئندہ بھی کرے گی ۔ چین تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات کا فروغ وقت کی ضرورت ہے ۔

مولانا فضل الرحمان کی جانب سے چینی سفیر کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیئے: مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں اکنامک گروتھ 3.89فیصد ہوگئی