ای چالان جمع نہ کروانے پر کارروائی کا انتباہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی ساہی)ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر نے ای چالانز جمع نہ کروانے والوں کو سخت کارروائی کی وارننگ دے دی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں ای چالاننگ کی وصولی اب "ون ایپ" کے ذریعے کی جائے گی، جس کا دائرہ کار مرحلہ وار مختلف اضلاع تک بڑھایا جا رہا ہے۔
وقاص نذیر کے مطابق اب کسی بھی شہر کا ڈیفالٹر پنجاب بھر میں کہیں بھی چیکنگ کے دوران اپنے واجبات ادا کرنے کا پابند ہوگا۔
اس سے قبل ای چالانز کی وصولیاں صرف متعلقہ شہروں تک محدود تھیں، تاہم نئے نظام کے بعد اس میں نمایاں بہتری آئے گی۔
ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ ون ایپ کے آغاز کے بعد ریکوری میں بڑے پیمانے پر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جبکہ اگلے ہفتے سے اس نظام کے تحت وصولیوں کو مزید تیز کیا جائے گا۔
حکام کے مطابق اس وقت صوبے کے 24 شہروں میں روزانہ اوسطاً 30 سے 35 ہزار ای چالانز کیے جا رہے ہیں، اور نئے نظام سے اس عمل میں مزید شفافیت اور بہتری متوقع ہے۔
مزید پڑھیں:جمعہ کو آن لائن کلاسز،وزیر تعلیم پنجاب نے منظوری دے دی