چینی کی قیمت میں فی کلو 7 روپے اضافہ

Apr 02, 2023 | 20:53:PM
چینی کی قیمت میں فی کلو 7 روپے اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ملتان ہول سیل مارکیٹ غلہ منڈی میں چینی کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنےمیں آیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ہول سیل مارکیٹ میں چینی 7 روپے فی کلو مہنگی ہوگئی ہے،جس کےبعد چینی 105 روپے کلو سے بڑھ کر 112 روپے فی کلو فروخت  ہو رہی ہے،چینی کا 100 کلو گرام کا تھیلا 700 روپے اضافے کے بعد 11200 روپے کا ہو گیا ہے۔

تاجر وں کا کہنا ہے کہ  پروڈکشن مہنگی ہوگئی ہے جس کے باعث چینی مہنگی کرنی پڑی، بجلی مہنگی ہے ،لیبر مہنگی ہے ،پٹرول مہنگا ہے اس وجہ سے چینی کا ریٹ بھی بڑھ گیا ہے، شوگر مل سے ریٹ بڑھا ہے اس لیے ہم بھی مہنگی بیچ رہے ہیں۔