پنجاب اور کے پی الیکشن اکتوبر سے قبل کرانا مشکل ہیں،وزیراعظم شہبازشریف

Apr 02, 2023 | 17:45:PM
 پنجاب اور کے پی الیکشن اکتوبر سے قبل کرانا مشکل ہیں،وزیراعظم شہبازشریف
کیپشن: شہباز شریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ پنجاب اور کے پی الیکشن اکتوبر سے قبل کرانا مشکل ہیں،الیکشن ہونا چاہئے لیکن موجودہ صورتحال میں ممکن نہیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ن لیگ کا مشاورتی اجلاس ہوا،ن لیگ کا اجلاس وزیراعظم شہبازشریف کی رہائشگاہ پر ہو،اجلاس میں ملک احمد خان،اعظم نذیر تارڑ ،ایاز صادق، عطا اللہ تارڑ اور احد چیمہ ودیگر شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ میں جاری مقدمات اور سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوئی،اجلاس میں سپریم کورٹ میں کل کی سماعت بارے آئینی وقانونی پہلوﺅں پرغوروخوض کیاگیا۔
ذرائع کاکہناہے کہ اعظم نذیر تارڑ نے سپریم کورٹ کی کل کی سماعت پر اجلاس میں بریفنگ دی ،اجلاس میں فل بنچ کی استدعا مسترد ہونے پر ریویو میں جانے پر قانونی پہلوﺅں پر مشاورت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہاکہ پنجاب اور کے پی الیکشن اکتوبر سے قبل کرانا مشکل ہیں،الیکشن ہونا چاہئے لیکن موجودہ صورتحال میں ممکن نہیں ہیں،وزیراعظم کاکہناتھا کہ ہم ملکی معیشت کو ٹھیک کرنے کیلئے دن رات کوشش کررہے ہیں مہنگائی کی لہر پر جلد قابو پالیں گے، انہوں نے کہاکہ ہم تعمیری سیاست پر یقین رکھتے ہیں، یہ وقت تخریبی سیاست کا نہیں۔
لیگی رہنماﺅں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ کا احترام ہے لیکن اختلافی نوٹ سے ابہام پیدا ہو گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسمبلی اجلاس میں بی جے پی رکن غیر اخلاقی فلمیں دیکھتے رہے