’آپکا وزیراعظم آپکے ساتھ‘مریم اورنگزیب نے لائیوکالز کی حقیقت کھول دی

Apr 02, 2022 | 19:08:PM
مریم, اورنگزیب ,ترجمان ,مسلم لیگ, (ن)
کیپشن: مریم اورنگزیب ترجمان مسلم لیگ (ن)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعظم کی  ’آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ‘ کے سیشن میں لائیو کالز کی حقیقت ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کھول دی.

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا فون نہیں مل رہا کیونکہ ریکارڈڈ اور پلانٹڈ سوالات ہیں، فیصل جاوید سے بھی ٹویٹرپر ریکویسٹ کی ہے کہ خان سے بات کروا دو ،اگر کسی کا رابطہ پی ایم ہاؤس سے ہو تو میری عمران خان سے بات کروا دیں۔ انہوں نے کہا پاکستان کی عوام سے جو بھی کال کر رہا ہے اس وقت وہ فیل ہو رہی ہے، اس کی کال نہیں مل رہی، جو دھاندلی سے آتے ہیں انکی ہر چیز میں دھاندلی ہوتی ہے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فون پر سوال پوچھنا چاہتی ہیں لیکن ان کا نمبر نہیں لگ رہا۔ ٹویٹر پر جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ’عمران صاحب سے میں بات کرنا چاہتی ہوں ، نمبر نہیں مل رہا۔‘انہوں نے ٹویٹ میں فیصل جاوید خان کو بھی ٹیگ کیا جو ’آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ‘ کے سیشن کی میزبانی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کل پہلا روزہ ہو گا یا نہیں؟رمضان المبارک کے چاند سے متعلق بڑی خبر