حمزہ اور شہبازشریف کی گرفتاری کیلئے حکومت کی کوششیں تیز

Apr 02, 2022 | 14:51:PM
شہبازشریف اور حمزہ شہباز
کیپشن: شہبازشریف اور حمزہ شہبازفائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانتیں منسوخ کروانے کیلئے ایف آئی اے کو ہدایات جاری کردیں۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کو ہدایات دی گئی ہیں کہ حمزہ شہباز اور شہباز شریف کو ملنے والی ضمانتیں فوری خارج کروائی جائیں۔
ایف آئی اے نے احکامات موصول ہونے پرشہبازشریف کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منسوخی کیلئے درخواست دائرکردی۔ ایف آئی اے کی درخواست پرفریقین کو4اپریل کیلئے نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔ عدالت نے4 اپریل کو شہباز شریف کے وکلا کو دلائل کے لیے طلب کرلیا۔ایف آئی اے کے وکیل سکندرذوالقرنین نے درخواست دائرکی۔سپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں درخواست دائر کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: حالات تشویشناک۔ شیخ رشید نے وزیراعظم کو آخری حل بتا دیا