صبا قمر نےعظیم خان سے شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی

Apr 02, 2021 | 19:15:PM
صبا قمر نےعظیم خان سے شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)معروف اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ شادی سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ ذاتی وجوہات کی وجہ سے میں ابھی عظیم خان سے شادی نہیں کر رہی۔

تفصیلات کے مطابق فلم اورٹی وی ڈرامو ں کی معروف اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ میری کچھ مجبوریاں ہیں جن کے باعث میں نے عظیم خان سے شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مجھے امید ہے کہ ہمیشہ کی طرح آپ سب مجھے اس فیصلے میں سپورٹ کریںگے۔
صباقمر نے کہا کہ ہم ابھی بالکل شادی نہیں کررہے، میں ایک بات کلیئر کرنا چاہتی ہوں کہ میں عظیم خان سے کبھی نہیں ملی صرف فون پر بات ہوتی تھی۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت میرے لئے بہت مشکل ہے جس سے میں جلد گزر جاﺅں گی۔
واضح رہے کہ معروف اداکارہ صبا قمر نے حال ہی میں عظیم خان نامی شخص سے شادی کا اعلان کیا تھا لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر شادی روک دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جعلی داخلے ۔۔ جعلی ڈگریاں۔۔پنجاب بھر کے نجی لا کالجز کا آڈٹ شروع