کورونا کا پھیلاﺅ جاری۔۔۔۔پبلک ٹرانسپورٹ 2 دن کیلئے بند

Apr 02, 2021 | 17:00:PM
 کورونا کا پھیلاﺅ جاری۔۔۔۔پبلک ٹرانسپورٹ 2 دن کیلئے بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کورونا کی بڑتی ہوئی لہر پر قابو پانے کیلئے حکومتی سطح پر تیزی سے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے خیبر پختونخوا میں 2دن بین الاضلاعی ٹرانپورٹ بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
اس حوالے سے کے پی کے کے سیکرٹری ٹرانسپورٹ منظور خان نے بتایا کہ شہروں کے مابین پبلک ٹرانسپورٹ پر دو دن کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔جس کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو ایک شہر سے دوسرے شہر تک پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ بند رکھنے کے لئے تمام ٹرانسپورٹرز کو اعتماد میں لیا گیا ہے، تاہم شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی نہیں ہوگی،گڈز ٹرانسپورٹ اور پرائیوٹ گاڑیوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا۔
ادھروزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  نے کہا کہ کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر ہم صوبے میں لاک ڈاو¿ن نہیں چاہتے بلکہ صرف 2 ہفتے کے لئے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنا چاہتے ہیں۔
ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہناہے کہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند ہونے سے کورونا کی تیسری لہر کا مزید پھیلاو¿ رک سکتا ہے لیکن ہم بندرگاہ پر سرگرمیاں اور گڈز ٹرانسپورٹ جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اکیلے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند نہیں کر سکتے، یہ فیصلہ قومی سطح پر ہونا چاہئے، این سی او سی کو بین الصوبائی ٹرانسپورٹ 2 ہفتوں کے لئے بند کرنے کی سفارش کر رہے ہیں۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے بھی بعد ازاں اس بات کی وضاحت کی کہ میڈیا پراس حوالے سے غلط رپورٹنگ کی جا رہی ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے این سی او سی کے اجلاس میں لاک ڈاو¿ن کی کوئی تجویز پیش کی، اس قسم کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔بجلی صارفین کیلئے خوشخبری۔۔۔