سسرالیوں نے 19 سالہ بہو کو گلا دبا کرموت کی نیند سلادیا

Apr 02, 2021 | 10:45:AM
 سسرالیوں نے 19 سالہ بہو کو گلا دبا کرموت کی نیند سلادیا
کیپشن: سسرالیوں نے بہو کو مار دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور میں سسرالیوں نے بہو کو مبینہ طور پر تشدد کرکے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق 19 سالہ شکیلہ کے قتل کا افسوسناک واقعہ کاہنہ کے علاقے ظہور ٹاؤن میں پیش آیا جہاں سسرالیوں نے شکیلہ پر تشدد کیا اور گلا دبا کر اسے قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ شکیلہ کا باپ فوت ہو چکا ہے اور وہ ضعیف ماں کے ساتھ رہتی تھی، شکیلہ کی 6 ماہ قبل بشارت نامی شخص سےشادی ہوئی تھی اور  شکیلہ کے سسرال میں غربت کی وجہ سے  اکثر جھگڑا رہتا تھا۔پولیس نے مقتولہ کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا جبکہ آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے کر سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی۔