خیر پور:آوارہ کتوں کا راج، مکینوں کاگھروں سے نکلنا محال 

Apr 02, 2021 | 09:29:AM
 خیر پور:آوارہ کتوں کا راج، مکینوں کاگھروں سے نکلنا محال 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) خیرپور کے علاقے احمد پور میں آوارہ کتوں کا راج، آ وارہ کتوں نے ایک ہی دن میں 10  دس لوگوں کو کاٹ کر زخمی کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق آوارہ کتوں کی بہتات نے احمد پور کے لوگوں کا جینا محال کر دیا ہے ،ضلع انتظامیہ نے کتا مار مہم شروع نہیں کی تو علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اینٹوں اور ڈنڈوں سے کتوں کو مارنا شروع کر دیا۔مکین گھروں سے باہرنکلنے سے ڈرنے لگے۔آوارہ کتوں نے ایک دن میں 10 دس لوگوں کو کاٹ کھایا،اہل علاقہ خوف کا شکار ہو کر رہ گئے۔

خیال رہے24 نیوز نے علاقہ مکینوں کی کتوں کو ڈنڈوں اور اینٹوں سے مارنے کی وڈیو حاصل کرلی ہے۔ وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ علاقہ مکین نے کتے کو ڈنڈا مارا تو کتا علاقہ مکین کو کاٹنے  کے لئے اس کے پیچھےدوڑا ، علاقے  کے دیگر لوگ  کتے کو مارنے کے لئے ڈنڈا اٹھاکر پیچھے گئے، تب جا کر کتے سے جان چھڑائی۔