اسلام آباد:روٹی نان کی قیمتوں میں8 روپے تک اضافے کی تیاریاں،وزیر داخلہ نوٹس لیں 

وزیر داخلہ محسن نقوی سے درخواست ہے کہ فلور ملز مافیاکو لگام ڈالیں،ہم مجبور ہیں، کیپیٹل نانبائی ایسوسی ایشن

Sep 01, 2025 | 22:49:PM
اسلام آباد:روٹی نان کی قیمتوں میں8 روپے تک اضافے کی تیاریاں،وزیر داخلہ نوٹس لیں 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)دارالحکومت اسلام آباد میں روٹی نان کی قیمتوں میں 8 روپے تک کے اضافے کی تیاریاں ، کیپیٹل نانبائی ایسوسی ایشن کاکہنا ہےکہ فلور ملز مافیا کی وجہ سے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ،جس کی وجہ سے ہم روٹی مہنگی کرنے پر مجبور ہیں، انہوں نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے معاملے پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

صدر کیپیٹل نانبائی ایسوسی ایشن سجاد عباسی نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے درخواست کی ہے کہ اس مافیا کو لگام ڈالیں،ہم اتنے مہنگے آٹا خرید کر کاروبار نہیں کر سکتے ،اگر ہماری درخواست نہیں مانی جاتی تو ہمارے پاس روٹی مہنگی کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچتا۔انہوں نے مزید کہا کہ جو آٹے کی بوری 5500 کی مل رہی تھی وہ اب 8000 روپے کی دی جا رہی ہے ۔

اسلام آباد میں اس وقت روٹی 18 روپے جبکہ نان 22 روپے میں فروخت ہو رہا ہے،نانبائی ایسوسی ایشن نے روٹی 25 روپے اور نان 30 روپے میں فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:افغانستان زلزلہ،اسحاق ڈار کا افغان عبوری وزیر خارجہ کو ٹیلیفون،مولانا فضل الرحمان کا اظہار افسوس