بحرین کے چیف آف اسٹاف  کی پاک فضائیہ کےائیر چیف سے ملاقات،دفاعی تعاون بڑھانےپر گفتگو 

Sep 01, 2025 | 20:45:PM
بحرین کے چیف آف اسٹاف  کی پاک فضائیہ کےائیر چیف سے ملاقات،دفاعی تعاون بڑھانےپر گفتگو 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز) بحرین ڈیفنس فورس کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل تھیاب صقر عبداللہ النعیمی کا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ،سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات میں دفاعی تعاون بڑھانے اور نئی راہیں تلاش کرنے پر گفتگو ہوئی۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحرین افواج کے مابین مشترکہ تربیت اور ترقی کے عزم کا اعادہ کیا۔لیفٹیننٹ جنرل تھیاب صقر عبداللہ النعیمی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو  کا کہنا تھا کہپاکستان اور بحرین کے مذہبی و تاریخی روابط فوجی تعلقات میں جھلکتے ہیں،دفاعی تعلقات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کے ضامن ہیں۔بحرینی چیف آف اسٹاف نے پاک فضائیہ کی خود انحصاری اور ٹیکنالوجی میں ترقی کو سراہا اور بحرین ڈیفنس فورس کے چیف آف اسٹاف نے ملٹی ڈومین وارفیئر میں پی اے ایف کے تجربات سے استفادہ کرنے کی خواہش ظاہر کی۔بحرینی پائلٹس اور انجینئرز کے لیے مشترکہ تربیتی پروگرامز کے آغاز پر اتفاق کیا گیا۔نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے کلیدی کردار کو سراہا گیا۔بحرینی وفد نے نیشنل آئی ایس آر، انٹیگریٹڈ ائیر آپریشنز سینٹر اور سائبر کمانڈ کا بھی دورہ کیا۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات پاک بحرین عسکری شراکت داری کو فروغ دینے کے دوطرفہ عزم کا مظہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شادیوں اور تہواروں کے سیزن سے قبل دبئی میں سونے کی قیمت آسمان کو چھونے لگی