پاکستان میں کوئی سیاسی عدم استحکام نہیں،جیل میں بیٹھا شخص اپنے کارناموں کی وجہ سے وہاں ہے،عرفان صدیقی 

Sep 01, 2025 | 20:37:PM
پاکستان میں کوئی سیاسی عدم استحکام نہیں،جیل میں بیٹھا شخص اپنے کارناموں کی وجہ سے وہاں ہے،عرفان صدیقی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسدملک)مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ پاکستان میں کوئی سیاسی عدم استحکام نہیں،ہم نے کسی کے ساتھ ظلم نہیں کیا، نہ کریں گے، مجھے بغیر کسی جرم کے ہتھکڑیاں ڈالی گئیں، جیل میں بیٹھا شخص اپنے کارناموں کی وجہ سے وہاں ہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہاکہ کسی آدمی کے جیل میں ہونے کو سیاسی عدم استحکام نہیں کہہ سکتے،کوئی ایک شعبہ بتا دیں جس میں بحران ہے،معرکہ حق کے بعد ایک نیا پاکستان ابھر رہا ہے،پاکستان میں سیاسی عدم استحکام کی کوئی نشانی موجود نہیں۔

ان کاکہناتھا کہ ہم نے سیلاب کے دوران عالمی برادری سے مدد کی کوئی باقاعدہ اپیل نہیں کی،کوشش کر رہے ہیں اپنے وسائل سے کام کریں۔ ان کاکہناتھا کہ فوج اور سول اداروں نے اپنی تنخواہوں کے حصے سیلاب کیلئے وقف کئے ہیں۔ 

لیگی سینیٹر کاکہناتھا کہ فوج اور سول حکومتیں مل جل کر کام کرتی ہیں،پاکستان ایک پیج کی علامت ہے، ادارے ہاتھ ملا کر کام کر رہے ہیں۔ ان کاکہناتھا کہ ہم اپنی حکومتوں کے دوران اسٹیبلشمنٹ کے خلاف لڑائی میں نہیں گئے۔ کوئی ہمارے خلاف لڑائی میں آیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:بھارت نے امریکی مصنوعات پر ٹیرف صفر کرنے کی پیشکش کی لیکن اب بہت دیر ہوچکی،ٹرمپ کا مودی کو کورا جواب

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی - دنیا
ٹیگز: