رہنما پی پی نوید قمر اور ڈپٹی سپیکر نے ایک مہینے کی تنخواہ سیلاب متاثرین کیلئے وقف کردی

Sep 01, 2025 | 19:23:PM
رہنما پی پی نوید قمر اور ڈپٹی سپیکر نے ایک مہینے کی تنخواہ سیلاب متاثرین کیلئے وقف کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کے سینئر رہنما سید نوید قمراور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ  نے  ایک مہینے کی تنخواہ سیلاب متاثرین کیلئے وقف کردی۔ 

 تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوا، سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے سینکڑوں افراد وفات پا گئے ہیں،افغانستان میں  زلزلے سے لوگ جاں بحق ہو گئے ہیں،اس کے علاوہ بھی جو لوگ شہید ہوئے ہیں اس کے لئے دعا کریں،سپیکر کے کہنے پر علی محمد خان نے جان بحق اور ہونے والوں اور شہداء کے لئے دعا کرائی۔

 سپیکر نےارکان کو اپنی ایک مہینے کی تنخواہ سیلاب متاثرین کے لئے وقف کرنے کی تجویز کی جبکہ ڈپٹی سپیکر نے ایک مہینے کی تنخواہ سیلاب متاثرین کے لئے دے دی۔

سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ عید میلاد النبی کے حوالے سے بھرپور پروگرام مرتب کیا تھا، طوفانی بارش، کلاؤڈ برسٹ، بھارت کی طرف سے پانی چھوڑنے جانے کے باعث سیلاب کا سامنا ہے،یہ موقع سیاسی اختلافات کا نہیں،انہوں نے کہا کہ بزنس ایڈوائزری میں ممبرز کا خیال تھا کہ آج این ڈی ایم اے سے بریفنگ بھی لے لیں، آیاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ یہ سیشن6 بجے تک چلا کر ساڑھے چھ بجے این ڈی ایم اے میں بریفنگ ہوگی۔
 اسمبلی میں وقفہ سوالات موخر کرنے کے لئے رولز معطل کرنے کی تحریک سید نوید قمر نے پیش کی  منظور جو منظور کی گئی،اس دوران پی پی رہنمانوید قمرکا کہنا تھا کہ ہم ان چیزوں سے پہلے بھی گزر چکے ہیں،یہاں سے مفید مشورے آنے چاہئیں۔
 رکن اسمبلی سید نوید قمر نے کہا کہ پانی کی گزرگاہوں کی بلاکیج کی بات کریں تو سب نے اس میں اپنا حصہ ڈالا ہے،اعلان کیا گیا ہے کہ اگلے سال سیلاب 22 فیصد زیادہ خطرناک ہوں گے،ہمارے گلیشیئر ایک ایک کرکے سب پگھلتے جا رہے ہیں،گلیشئر پگھل جائیں گے تو آپ کے پاس نہ دریا ہوں گے، یہاں ریگستان ہوگا۔ 
 سید نوید قمر کا کہنا تھا کہ  کیوں حکومت اتنی کمزور ہے، کیوں اتنی بے بس ہو جاتی ہے،ہمیں دعاؤں سے آگے بڑھ کے ایکشن کرنا ہوگا،ہم کتنی دفعہ لوگوں کو ڈسپلیس کرتے جائیں گے پھر بحالی کرتے جائیں گے ،اگلے سال کی پیشگوئی ہے کہ اس سے بھی خطرناک ہوگا ،ہمیں آگے کی پلاننگ بنانی پڑے گی۔

بعد ازاں نوید قمر نے اپنی اس ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کے لئے دینے کا اعلان کردیا۔ 

اجلاس میں گفتگو کے دوران پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا کہنا تھا کہ پانی کے مسئلے پر تفصیلی  سیشنز بلائیں کہ ڈیمز کیسے بنا سکتے ہیں،منگلا، تربیلا کے بعد کوئی بڑا ڈیم سیاسی جماعتیں نہیں بنا سکیں۔  

یہ بھی پڑھیں؛ اسلام آباد کے مخلتف علاقوں میں تیز بارش ، سڑکیں تالاب بن گئیں، گاڑیاں ڈوب گئیں