بشریٰ انصاری سے متعلق بیان :روبی انعم نےایک بار پھر معافی مانگ لی

Sep 01, 2025 | 15:18:PM
 بشریٰ انصاری سے متعلق بیان :روبی انعم نےایک بار پھر معافی مانگ لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)معروف اداکارہ روبی انعم نے سینئرز کی ڈانٹ اور سوشل میڈیا پر مسلسل تنقید کے بعدسینئراداکارہ بشریٰ انصاری سے متعلق اپنے بیان پر دوبارہ وضاحت پیش کرتے ہوئے معذرت کرلی۔
گزشتہ دنوں روبی انعم نے ایک پوڈکاسٹ انٹرویوکے دوران بشریٰ انصاری کی عمر پر تنقید کرتے ہوئے انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیا تھا۔
ان کے اس بیان کے بعد شوبز شخصیات سمیت سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ بشریٰ انصاری نے بھی اپنے وی لاگ میں نام لیے بغیر اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ زبان کا غلط استعمال سب سے بری چیز ہے لیکن اگر زبان کو اچھے انداز میں استعمال کیا جائے تو یہ سب سے میٹھی اور بہترین چیز ہے۔


اس کے بعد روبی انعم نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے وضاحت دی تھی کہ ان کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا، تاہم اگر کسی کو ان کی بات بری لگی ہے تو وہ معذرت خواہ ہیں۔
اس وضاحت کے باوجود سوشل میڈیا صارفین کا مؤقف تھا کہ انہوں نے بشریٰ انصاری سے براہِ راست معافی نہیں مانگی،اب روبی انعم نےسٹی 42 سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے بیان پر سینئرز کی ڈانٹ کے بعد شرمندہ ہیں،اگر ان کی بات سے کسی کو دکھ پہنچا ہے تو وہ دلی طور پر سب سے معافی مانگتی ہیں، خاص طور پر ان سینئرز سے جو ان سے محبت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سٹیج ٹی وی اور فلم کے نامور اداکار انور علی انتقال کر گئے
انہوں نے امّاں (امّاں ٹی وی کی میزبان)، خالد عباس دار اور محسن گیلانی سے بھی معافی طلب کرتے ہوئے کہاکہ آج کل انٹرویوز کے دوران ایڈیٹنگ ساتھ ساتھ چلتی رہتی ہے اور چونکہ وہ شرارتی طبیعت کی مالک ہیں، اسی دوران ایک لمحے میں انہوں نے شوخی میں کچھ کہہ دیا جو ریکارڈ ہوگیا،پورے انٹرویو میں انہوں نے کسی کے بارے میں منفی بات نہیں کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسماء عباس اور ان کے درمیان بے پناہ محبت اور عزت ہے اور وہ کبھی بھی ان کی توہین کا سوچ بھی نہیں سکتیں،میرا مقصد کبھی کسی کو تکلیف دینا نہیں ہوتا اور نہ ہی دوسروں کو گرا کر کامیابی حاصل کرسکتی ہیں۔
روبی انعم نے آخر میں دعا کی کہ اللہ پاکستان کو موجودہ مشکل حالات خصوصاً پنجاب میں سیلاب سے پیدا ہونے والے مسائل سے جلد نکالے۔