حاملہ نہیں،افواہیں پھیلانا بند کی جائیں:ماورا حسین نے خاموشی توڑ دی

Sep 01, 2025 | 11:10:AM
حاملہ نہیں،افواہیں پھیلانا بند کی جائیں:ماورا حسین نے خاموشی توڑ دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ ماورا حسین نے اپنے امیدسےہونے کی افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے وضاحت کردی۔
معروف اداکارہ نے حال ہی میں ایک تقریب میں شرکت کی، اس دوران ان کی کئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس کے بعد مختلف سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے یہ اندازہ لگایا گیا کہ ماورا حسین حاملہ ہیں۔


اس دوران کچھ صارفین نے ان سوشل میڈیا پیجز کو طنزیہ انداز میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نہ جانے ہماری عوام کو شادی کے فوراً بعد بچے کی جلدی کیوں پڑ جاتی ہے۔


ماورا حسین نے انسٹاگرام پر اسی تقریب میں شرکت کے دوران پہنے گئے لباس میں اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے حمل سے متعلق چہ مگوئیاں کرنے والے سوشل میڈیا پیجز کو نفی میں جواب دیا اور واضح کیا کہ وہ حاملہ نہیں ہیں اور ایسی افواہیں پھیلانا بند کی جائیں۔


انہوں نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ وہ اس وقت شوہر سے حد سے زیادہ محبت والے دور میں ہیں اور چاہتی ہیں کہ سب لوگ انہیں ان لمحات کا لطف اٹھانے دیں۔
اداکارہ نے انسٹا اسٹوریز میں بھی درخواست کی کہ مزید ایسی افواہیں نہ پھیلائی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:معروف بھارتی اداکارہ کینسر کے باعث زندگی کی بازی ہارگئیں
واضح رہے کہ ماورا حسین اور امیر گیلانی رواں سال فروری 2025 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔