مسلم لیگ ن کا خیبرپختونخوا میں یوتھ کوآرڈینیٹرز کی تقرری کا مرحلہ مکمل

Sep 01, 2023 | 22:17:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مسلم لیگ ن نے خیبرپختونخوا میں یوتھ کوآرڈینیٹرز کی تقرری کا مرحلہ مکمل کرلیا۔
پشاور میں پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نےخیبرپختونخوا کے تحصیل یوتھ کوآرڈینیٹرز کے انٹرویوز کر کے  یوتھ کوآرڈینیٹرز کی تقرری کا مرحلہ مکمل کیا۔ اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ ترقی کا حق خیبر پختونخوا کو بھی ہے ،10 سال میں خیبرپختونخوا کے وسائل کو صرف لوٹا گیا ،پختونخوا کا ہیلی کاپٹر پی ٹی آئی جلسوں کی ڈیوٹی کرتا رہا، نواز شریف کی قیادت میں معاشی بدحالی کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چودھری پرویز الہیٰ کی مشکلات میں مزید اضافہ

مریم نواز نے سوالات اٹھائے کہ ترقی کو تنزلی میں کس نے بدلا وہ چہرے سب کو یاد ہیں؟ مہنگائی کے جن کو کس کی وطن دشمن سیاست نے جنم د یا؟