اسلام آباد، تھانہ سنبل پولیس کا ملزم جوڈیشل ریمانڈ کے دوران جان بحق 

Sep 01, 2023 | 20:31:PM
اسلام آباد، تھانہ سنبل پولیس کا ملزم جوڈیشل ریمانڈ کے دوران جان بحق 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اسلام آباد کے تھانہ سنبل کی حدود میں ڈکیتی کے مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ کے دوران ملزم جاں بحق ہوگیا۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزم درویش کو تھانہ سنبل پولیس نے ڈکیتی کے مقدمے میں 26 نمبر چونگی سے گرفتار کیا تھا اور جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: 50 لاکھ کی چوری کا ڈراپ سین، اطلاع دینے والا شہری خود چورنکلا

ملزم کو 23 اگست کو گرفتار کرنے کے بعد 24 اگست کو جیل بھیجا گیا تھا جہاں کرنٹ لگنے سے ملزم کی طبعیت خراب ہوئی اور اسے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پمز میں دوران علاج ملزم درویش دم توڑ گیا جس کی لاش کو پمز ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کردیا گیا جہاں پولیس کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کی جائے گی۔