ملک میں چینی کی وافر مقدار میں دستیابی، درآمد نہ کرنے کا فیصلہ

Sep 01, 2023 | 18:55:PM
ملک میں چینی کی وافر مقدار میں دستیابی، درآمد نہ کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزارت خوراک کے مطابق ملک میں چینی کی وافر مقدار میں دستیابی کے باعث درآمد نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، اس وقت ملک میں 1.815 ملین میٹرک ٹن چینی کا سٹاک دستیاب ہے۔

وزارت خوراک نے صوبوں کو چینی کی طلب پوری اور قیمتیں کنٹرول کرنے کی ہدایت کردی، چینی کی قیمتوں میں سٹہ بازی کرنے والوں کیخلاف صوبے کارروائی کریں۔

چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگل کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی، وزارت داخلہ کا چینی سمگل اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف ایکشن شروع ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں کتنا اضافہ ہوا؟ ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کر دی

وزارت کے مطابق مقامی ضروریات کے مطابق چینی کا سٹاک موجود ہے، ملک میں چینی کا سٹاک، کھپت اور مارکیٹ صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

وزارت غذائی تحفظ و تحقیق کے مطابق چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ سے مصنوعی طور پر قیمتوں کو بڑھایا جا رہا ہے، آئندہ کرشنگ سیزن نومبر 2023ء تک ملک میں چینی کا طلب کے مطابق سٹاک دستیاب ہے۔