سٹہ بازوں نے ڈالر غائب کردیا، بلیک میں فروخت  جاری

Sep 01, 2023 | 11:27:AM
سٹہ بازوں نے ڈالر غائب کردیا، بلیک میں فروخت  جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ڈالر کی قدر میں تیزی کا طوفان،سٹہ بازوں نے ڈالر اوپن مارکیٹ سے غائب کردیا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 335 روپے پر بھی دستیاب نہیں،سٹہ باز کروڑوں روپے کے ڈالر بلیک میں فروخت کررہے ہیں۔
اسوقت اوپن مارکیٹ میں ڈالر 337 اور اس سے زائد پر بلیک میں فروخت ہورہا ہے،بزنس کمیونٹی بینکوں اور اوپن مارکیٹ ڈالر نہ ملنے سے پریشان ہیں۔

بزنس کمیونٹی کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی کمپنیوں کو خام مال کے پیسے کیسے ادا کریں ؟مال نہ آیا تو صنعتیں نہیں چل سکیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمتوں میں مزیداضافےکا اعلان