یو اے ای میں پیٹرول مزید مہنگا  ہو گیا

Sep 01, 2023 | 10:28:AM
یو اے ای میں پیٹرول مزید مہنگا  ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) پیٹرول مزید مہنگا ہو گیا،متحدہ عرب امارات (یواے ای)  نے مسلسل تیسرے  ماہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافےکا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق  آج سے ہوگا، نئی قیمتوں میں 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس شامل ہے،متحدہ عرب امارات میں سپرپیٹرول 98 کی قیمت 3.14 درہم سے بڑھا کر 3.42 درہم لیٹر کردی گئی ہے اس کے علاوہ پیٹرول95 کی قیمت 3.02 درہم سے بڑھا کر 3.31 درہم لیٹر کردی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ستمبر 2023 کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کے نرخ جاری  کئے ہیں،ستمبر کے نرخنامے میں ایک لٹر پیٹرول کی قیمت میں 28 اور 29 فلس کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اگست کے مقابلے میں فی لٹر 45 فلس بڑھائے گئے ہیں۔
امارات میں یکم ستمبر سے سپر 98 ایک لٹر پیٹرول 3.42 درہم میں دستیاب ہوگا، اس کی قیمت اگست میں 3.14 درہم تھی۔
 یہ بھی پڑھیں: امن دشمنوں کا وار چل گیا،افسوسناک خبر آ گئی