10 بجے کی ہیڈ لائنز

Sep 01, 2023 | 09:42:AM
10 بجے کی ہیڈ لائنز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

1۔۔کاکڑحکومت نے مہنگائی کے مارے عوام کے کڑاکے نکال دیئے،آئی ایم ایف کی ایک اور کڑی شرط پوری ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نئی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں ،پٹرول کی ٹرپل سنچری ،15روپے نرخ بڑھنے سے 305روپے36پیسے فی لٹرہوگیا،ڈیزل 18روپے44پیسے اضافے سے 312روپےلٹر تک جاپہنچا،عوام نے تیل کی قیمتوں میں اضافہ یکسر مسترد کردیا۔

2۔۔عوام کا ملک گیر احتجاج رائیگاں،بجلی کے بھاری بل دیناہوں گے،فوری ریلیف ممکن نہیں، آئی ایم ایف معاہدے پر عمل کریں گے،نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑنےواضح کردیا،کہتےہیں بلوں کے مسئلے کوبڑھاچڑھاکر پیش کیاجارہاہے، فوج ایک یونٹ مفت بجلی استعمال نہیں کرتی،بجلی بحران کی بڑی وجہ لائن لاسز ،چوری اور آئی پی پیز معاہدے ہیں ،مرض کے علاج کیلئے درست تشخیص ضروری ہے،ملک میں توانائی بچانے کاکوئی تصور ہی نہیں ۔

3۔۔شوگرمافیا پھر جیت گیا ،عوام پھر ہارگئے،چینی کی قیمت دنوں میں آسمان پرپہنچادی،ملک میں چینی کی فی کلو قیمت171 روپے تک پہنچ گئی،کہیں 175روپے کہیں 180روپے کلو بھی فروخت ہونےلگی،غریب کہاں جائے اب حکومت ہی بتائے،پرائس کنٹرول کمیٹیاں بھی ایسےغائب ہوئیں جیسےگدھے کےسرسےسینگ۔

4۔۔کراچی میں دودھ کے بحران کا خدشہ،ریٹیلرز کا پیر سے دودھ کی فروخت بند کرنے کا اعلان،ڈیری فارمرز سے مہنگا دودھ خرید کر سستا نہیں بیچ سکتے، ریٹیلرز ایسوسی ایشن نےواضح کردیا،چیئرمین نثارگدی کاکہناہےدکانداروں کو دودھ 218روپے لٹر تک مل رہا ہے، دودھ پر فی لٹر 20 روپے کا فائدہ ملنا چاہیے۔

5۔۔بنوں کے علاقے جانی خیل میں دہشتگردوں کا امن پروار، فوجی قافلے پرخود کش حملے میں 9 فوجی جوان شہید،5زخمی ہوگئے،موٹرسائیکل خودکش بمبار نے فوجی قافلے سے خود کو ٹکرایا ،سکیورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ،آئی ایس پی آر کے مطابق فورسزدہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں ۔

6۔۔سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف آج پھرسماعت ہوگی،چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بنچ سماعت کرے گا، پی ٹی آئی وکیل خواجہ حارث دلائل جاری رکھیں گے،گزشتہ روزسماعت کے دوران جسٹس منصورعلی شاہ نےریمارکس دیئے کہ ججز پارلیمانی قانون کو کیسے بدنیتی کہہ سکتےہیں چیف جسٹس نےکہا لگتا ہےاب آمدن سے زائد اثاثے رکھنا کوئی سنجیدہ جرم نہیں رہا

7۔۔پرویز الہٰی کی نیب گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت، نیب کی سابق وزیراعلیٰ کو آج دن 10بجے پیش کرنے کی یقین دہانی،پرویز الہٰی کا نیب حوالات میں طبی معائنہ، ڈاکٹروں نے فٹ قرار دیدیا۔

8۔۔یکم ستمبر1965 میں دشمن ملک بھارت نے جنگ کامحاذ کھول دیاتھا، پاکستان کی مسلح افواج اورعوام سیسہ پلائی دیوار کی طرح خود سے بڑے دشمن کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہوگئے،جنگ کے پہلے روز میجر میاں رضا شاہ اور میجر شاہ نواز نے جوانمردی سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

9۔۔دریائے ستلج میں سیلاب کی سطح کم نہ ہوئی،بہاولنگر ،بہاولپور،پاکپتن اور عارف والا میں مزید سیکڑوں آبادیاں ڈوب گئیں، زمینی رابطے منقطع،،پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے متعدد حفاظتی بند اور سڑکیں ٹوٹ گئیں، کور کمانڈر ملتان کادیپال پور میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا، سیلاب متاثرین سے ملاقات ،ہر ممکن امداد اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔


10۔۔اٹلی میں2021 میں پاکستانی نژاد لڑکی کے قتل کیس میں اہم پیشرفت،ثمن کے قتل میں ملوث والدکی پاکستان سے اٹلی منتقلی ، ملزم شبر عباس کو اٹلی کاخصوصی طیارہ اسلام آباد سے لے کرروانہ ہوگیا،ملزم کو اڈیالہ جیل سے ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم ائیرپورٹ لے کر پہنچی ،ثمن عباس کے قتل کے بعدلاش چھپا دی گئی تھی ۔

11۔۔کراچی کے مین ہول موت کے کنویں بن گئے،بلدیہ مواچھ گوٹھ کی 4سالہ بچی مین ہول میں گرکر جاں بحق،اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت بچی کی لاش کو نکالا، انتظامیہ کی غفلت آئے دن کسی نہ کسی حادثے کا سبب بن رہی ہے، اہل علاقہ پھٹ پڑے،اختیارات اورفنڈ میسرنہیں، یوسی چیئرمین بھی اپناروناروکرچلتے بنے۔

12۔۔بابائے حریت سید علی شاہ گیلانی کی دوسری برسی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے، مقبوضہ وادی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال،حریت لیڈر یکم ستمبر2021 کو سرینگر میں گھر میں نظر بندی کے دوران خالق حقیقی سے جاملے ،سید علی گیلانی کا جسد خاکی پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر لحد میں اتارا گیا، حکومت پاکستان نے اعلیٰ ترین سویلین اعزاز نشانِ پاکستان سے نوازا۔

13۔۔جڑانوالہ میں گرجا گھروں سمیت متاثرہ رہائشی عمارتوں کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ،بجلی اور گیس کے کنکیشنز بھی بحال کردیئے گئے، متاثرہ مسیحی خاندانوں میں راشن اور کپڑوں کی تقسیم بھی جاری ،مسیحی برادری کاکہناہےکہ ہم سب پاکستانی ہیں اس ملک کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔

14۔۔ایشیا کپ میں سری لنکا نے بنگلادیش کو ہرا دیا۔سری لنکا نے 165 رنز کا ہدف5وکٹوں پر حاصل کیا، سماراوکرما اور اسلانکا نے نصف سنچریاں اسکورکر کامیابی کی راہ ہموار کی، بنگلادیشی ٹیم 43ویں اوور میں 164رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔