آرمی چیف کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

Sep 01, 2022 | 16:44:PM
جنرل قمر جاوید باجوہ کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں راجن پور اور روجھان کا دورہ
کیپشن: جنرل قمر جاوید باجوہ (سیلابی علاقوں کا دورہ)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صوبہ پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں راجن پور اور روجھان کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ کیا اور وہاں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ جنرل قمر جاوید جاجوہ نے سیلاب سے متاثرہ لوگوں سے ملاقات بھی کی اور ان کی مشکلات کے بارے میں ریافت کر کے انہیں مشکل کی اس گھڑی میں ہرممکن مدد اور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

یہ بھی پڑھیے: ایف بی آ ر کا سیلاب متاثرین کیلئے بڑا اقدام