شہباز گل کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر آگئی

Sep 01, 2022 | 10:39:AM
بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں زیر حراست پی ٹی آئی کے رہنما اور عمران خان کے سابق چیف آف سٹاف شہباز گل کی جیل میں ایک بار پھر طبیعت ناساز ہوگئی
کیپشن: پی ٹی آئی رہنما شہباز گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں زیر حراست پی ٹی آئی کے رہنما اور عمران خان کے سابق چیف آف سٹاف شہباز گل کی جیل میں ایک بار پھر طبیعت ناساز ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:موٹروے پولیس کا ایمرجنسی گیٹ کے بغیر بسوں کا داخلہ بند کرنے کا اعلان

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں شہباز گل کی طبیعت ناساز اور انہیں دوبارہ سانس لینے میں دشواری، سینے میں تکلیف کی شکایت ہوئی جس پر جیل کے میڈیکل آفیسر نے پی ٹی آئی رہنما کا معائنہ کیا۔ بعدازں پمز سے بھی ڈاکٹرز کی ٹیم نے اڈیالہ جیل پہنچ کر شہباز گل کی صحت کا جائزہ لیا۔

ذرائع کے مطابق معائنے کے بعد جیل انتظامیہ نے شہباز گل کو اسپتال منتقل کر دیا۔ ڈاکٹرز نے شہباز گل کو ادویات تجویز کر کے پابندی سے دوا لینے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب شہباز گل سے ان کے بھائی محمد یاسین اور سسر اسد اعجاز نے ملاقات بھی کی ہے۔