موٹروے پولیس کا ایمرجنسی گیٹ کے بغیر بسوں کا داخلہ بند کرنے کا اعلان

Sep 01, 2022 | 10:13:AM
موٹروے پولیس نے 7 ستمبر سے ایمرجنسی گیٹ کے بغیر بسوں کا داخلہ بند کرنے کا اعلان کر دیا
کیپشن: موٹروے پولیس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) موٹروے پولیس نے 7 ستمبر سے ایمرجنسی گیٹ کے بغیر بسوں کا داخلہ بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ (ن) کو بڑا ریلیف مل گیا

تفصیلات کے مطابق آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس کے احکامات کی روشنی میں ڈی آئی جی ایم سی 2 روز شاہد جاوید نے تمام گاڑیوں کے لئے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے پر ایمرجنسی گیٹ کے بغیر بسوں کا داخلہ 7 ستمبر کے بعد بند کر دیا جائے، اس سلسلے میں نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

سیکٹر کمانڈر رانا محمد اسماعیل نے موٹروے سروسز ایریاز کے پوائنٹس پر بسوں کو چیک کیا، بس کے عملے اور مسافروں کو ناخوشگوار صورتحال میں بس سے باہر نکلنے، ہنگامی صورتحال میں حفاظتی آلات کے موثر استعمال کی بریفنگ دی، نیز ایمرجنسی کی صورت میں بس کا ایمرجنسی ایگزٹ گیٹ کھولنے کے بارے میں بتایا۔