سید علی گیلانی کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی وزیراعظم آزادکشمیر

Sep 01, 2021 | 23:50:PM
سید علی گیلانی کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی وزیراعظم آزادکشمیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے سید علی گیلانی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ سید علی گیلانی کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
 وزیراعظم آزادکشمیرنے کہاکہ سیدعلی گیلانی نے اپنی پوری زندگی تحریک آزادی کشمیر کیلئے وقت کر رکھی تھی،سید علی گیلانی نے بھارتی ظلم و جبر کا دلیری کیساتھ مقابلہ کیا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے سینئر حریت رہنما سیّد علی گیلانی انتقال کر گئے۔کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق 92 سالہ حریت رہنما کے انتقال کی تصدیق ان کے خاندان نے بھی کی۔ وہ گزشتہ چند سالوں سے گھر پر نظربند تھے۔کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس جموں و کشمیر کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ان کا نماز جنازہ مختلف مقامات پر ادا کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی ابتدائی زندگی پر ایک نظر