ممتاز کشمیری رہنما سید علی گیلانی انتقال کر گئے۔انا للہ وانا الیہ راجعون

Sep 01, 2021 | 23:10:PM
ممتاز کشمیری رہنما سید علی گیلانی انتقال کر گئے۔انا للہ وانا الیہ راجعون
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ممتاز کشمیری حریت رہنماسید علی گیلانی حیدر پورہ سری نگر میں اپنے گھر میں انتقال کر گئے ۔

تفصیلات کےمطابق  آل پارٹیزحریت کانفرنس کےچیئرمین سید علی گیلانی گزشتہ کئی ماہ سےعلیل اورگھر پرنظربندتھے ۔ان کی وفات سے کشمیری قو م اپنے ایک بڑے رہنما سے محرو م ہو گئی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 92 سالہ کشمیری رہنما سید علی گیلانی کا انتقال سری نگر میں ہوا۔ ان کی رحلت کی تصدیق خاندان کے ایک فرد نے کی ۔

سید علی گیلانی 29 ستمبر 1929 کو پیدا ہوئے۔ وہ جماعت اسلامی مقبوضہ جموں و کشمیر کے رکن بھی رہے ، بعد میں سید علی گیلانی نے تحریکِ حریت کے نام سے اپنی جماعت بنائی ، وہ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین بھی رہے۔سید علی گیلانی کے انتقال پر سابق وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر محبوبہ مفتی سمیت اہم رہنمائوں نے اظہار تعزیت کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:صحافیوں کو ہراساں کرنے کا کیس،30 اگست کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری