امریکا کو کن ملکوں سے خطرہ ہے ۔۔ جوبائیڈن نے نام بتا دیئے

Sep 01, 2021 | 11:24:AM
امریکا کو کن ملکوں سے خطرہ ہے ۔۔ جوبائیڈن نے نام بتا دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے  کہ ہمیں صومالیہ اور سوڈان سے خطرات جبکہ روس اور چین  کیساتھ بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں ہم نے آئی ایس آئی ایس کی کمر توڑ دی،30ہزار افغان فوجیوں کو 20 سال تک تربیت دی۔ہمیں یقین تھا کہ افغان سیکیورٹی فورسز طالبان کا مقابلہ کرسکتی ہیں۔ امریکا کو اندازہ نہیں تھا کہ افغان صدر اشرف غنی ملک سے فرا ر ہوجائے گا۔

جوبائیڈن نے کہا کہ مشکل حالات میں کابل سے فوجیو ں اور شہریوں کے انخلا کا خطرناک چیلنج پورا کیا،کابل کی سیکیورٹی کے لئے چھ ہزار امریکی فوجیوں کی تعیناتی کی منظوری دی۔انخلا کو کامیاب بنانے پر فورسز اور سفارتی عملے کا شکر گزار ہوں،100 سے 200 امریکی باشندے اب بھی افغانستان میں موجود ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ داعش کے حملے میں ہلاک ہونے والے 13 امریکی فوجیوں کا کوئی نعم البدل نہیں۔طالبان کے ساتھ ملکر کام کرنے کا فیصلہ قبل ازوقت ہوگا۔افغانستان سے جو بھی جانا چاہے اسے اجازت ہو،طالبان اپنا وعدہ پورا کریں۔طالبان نے خود انخلا کے لئے محفوظ راستہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔افغانستان سے انخلا کی خواہش رکھنے والوں کی مدد کریں گے۔

 جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ میرے اقتدار میں آنے سے قبل 2020 میں طالبان سے معاہدہ ہوچکا تھا۔اپریل میں امریکی انخلا کا فیصلہ کیا امید تھی افغان حکومت معاملات کو سنبھال لے گی۔افغانستان کی سرزمین کسی اور ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کے الفاظ نہیں ان کے عمل پر یقین کریں گے۔سلامتی کونسل نے بھی طالبان کو اپنے وعدے پورے کرنے کا کہا ہے۔یقینی بنائیں گے کہ افغانستان کی سرزمین دوبارہ امریکہ یا اس کے اتحادیوں کے خلاف استعمال نہ ہو۔ہم افغانستان میں عدم استحکام نہیں چاہتے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ غیر سرزمین پر فوجیوں اور اربوں ڈالر سے امریکہ کو محفوظ نہیں بنایاجاسکتا۔ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔دنیا تبدیل ہورہی ہے ہم چائنہ کے ساتھ مقابلہ کررہے ہیں۔سائبر حملے ہورہے ہیں ،نیوکلئیر مواد کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ہم بھولیں گے نہیں جو بھی امریکا پر حملہ کرے گا اس سے بدلہ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکر عائشہ اکرم شناخت پریڈکے لئے کیمپ جیل پہنچ گئی