بالی ووڈ اداکار کی ایک ارب 26 کروڑ کی منشیات اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام، پکڑے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی فلم ’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2‘‘ کے معروف اداکار بھارتی ریاست تامل ناڈو کے چینائی ایئرپورٹ پر منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکار 32 سالہ وشال برہما کے بیگ سے چینائی ایئرپورٹ پر بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی، جس کی مالیت 40 کروڑ بھارتی روپے ( ایک ارب 26 کروڑ پاکستانی روپے) ہے۔وشال برہما سنگاپور سے ایئر انڈیا کی پرواز AI 347 کے ذریعے چینائی پہنچے تھے جہاں ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (DRI) کے اہلکاروں نے تلاشی لی تو میتھاکولون نامی ممنوعہ منشیات برآمد ہوئی۔تحقیقات کے دوران یہ انکشاف ہوا ہے کہ اداکار کو مبینہ طور پر نائیجیریا کے ایک منشیات فروش گروہ نے بڑی رقم کے عوض یہ بیگ اسمگل کرنے کے لیے استعمال کیا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ اداکار سے پوچھ گچھ جاری ہے جبکہ بین الاقوامی نیٹ ورک تک رسائی حاصل کرنے کے لیے تفتیش کو مزید وسعت دی جا رہی ہے۔وشال برہما نے 2019 میں ریلیز ہونے والی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2 میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔واضح رہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں گزشتہ ماہ ہی بالی ووڈ اداکارائیں رگینی دوویدی اور سنجنا گالرانی بھی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار ہوچکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:14 سالہ بھارتی بلے باز نے تیز ترین سینچری کا ریکارڈ بنا ڈالا