پشاور ہائیکورٹ نے عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی سے متعلق درخواستوں پر حکم امتناع واپس لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے عمر ایوب، شبلی فراز اور عبدالطیف چترالی کی نااہلی سے متعلق درخواستوں پر حکم امتناع واپس لے لیا۔
عدالت نے عمر ایوب، شبلی فراز اور عبدالطیف چترالی کو متعلقہ فورم کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
پشاور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار انسداد دہشت گردی عدالت سے سزا یافتہ ہیں۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت اس صورتِ حال میں درخواست گزاروں کو ریلیف فراہم نہیں کر سکتی۔
یہ بھی پڑھیں:ورلڈ کپ : پاک بھارت میچ میں ویمن کرکٹرز ہاتھ ملائیں گی یا گلےلگیں گی،بڑا اعلان!