نئے اپوزیشن اور ڈپٹی اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی پر پی ٹی آئی قیادت میں نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا

Oct 01, 2025 | 20:32:PM
نئے اپوزیشن اور ڈپٹی اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی پر پی ٹی آئی قیادت میں نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا
کیپشن: عالیہ حمزہ اور حماد اظہر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)خیبرپختونخوا کے بعد پنجاب میں پی ٹی آئی لیڈر شپ کے درمیان رسہ کشی شروع ہو گئی،پنجاب  کے نئے اپوزیشن اور ڈپٹی اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی پر نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا ،عالیہ حمزہ اور حماد اظہر گروپ ایک دفعہ پھر  آمنے سامنے آ گئے ۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر معین قریشی اور ڈپٹی اپوزیشن لیڈر حافظ فرحت کی نامزدگیوں پر پارٹی دو حصوں میں تقسیم ہو گئی،ان دونوں رہنماؤں کو سلمان اکرم راجہ کی ایماء پر عہدے دیئے گئے،عالیہ حمزہ گروپ نے دونوں تعیناتیوں کی  نوٹیفکیشن  واپس لینے کا بھی مطالبہ کر دیا ۔

ذرائع کے مطابق ان دونوں کی جانب سے اڈیالہ جیل کے باہر بلایا گیا پہلا احتجاج بھی ناکامی سے دوچار ہوا، اڈیالہ جیل کے پنجاب کی عوامی اسمبلی احتجاج میں صرف 16 ایم پی ایز نے شرکت کی، پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پاس 109 ارکان اسمبلی موجود ہیں، ان تعیناتیوں کے حوالے سے پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کی رائے کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:انٹرنیشنل لیگ؛فخرزمان ٹی 20 کی ٹیم ڈیزرٹ وائپرز ہو گئے ، قومی کرکٹر کو کتنی رقم ملے گی؟جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں