برطانیہ سے گاڑی چوری ہوکر کراچی پہنچنے کا انکشاف،انٹر پول نےپولیس کا خط لکھ دیا

Oct 01, 2025 | 15:29:PM
برطانیہ سے گاڑی چوری ہوکر کراچی پہنچنے کا انکشاف،انٹر پول نےپولیس کا خط لکھ دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(معراج اختر)برطانیہ سے مہنگی ترین گاڑی  رینج روور  چوری ہوکر کراچی کے علاقے صدر  پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔ 

انٹرپول مانچسٹر نے قیمتی کاربرآمدگی میں مدد کے لیے کراچی پولیس کو خط لکھ دیا،خط میں درخواست کی گئی ہے کہ سیاہ رنگ کی رینج روور 22 نومبر 2022 کو ہیروگیٹ سے چوری کی گئی تھی، گاڑی کو ٹریک کرنے پر لوکیشن کراچی کے علاقے صدر کی آئی ہے۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ چوری شدہ گاڑی کی لوکیشن یو کے پولیس کی جانب سے فراہم کی گئی ہے، انٹرپول نے لکھا ہے کہ پاکستان پولیس گاڑی برآمدگی کے لیے یو کے پولیس کی مدد کرے۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، فی تولہ 4لاکھ 10ہزار 278روپے ہو گیا

مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ رینج روور گاڑی میں لگے ٹریکر کا رابطہ لیڈز میں منقطع ہو گیا تھا، جس کی لوکیشن 11 فروری 2025 کو کورنگی روڈ اعظم بستی صدر کی آئی تھی۔

خط کے مطابق گاڑی کی مکمل تفصیلات انٹرپول ایس ایم وی ڈیٹا بیس پر بھی موجود ہے،خط موصول ہونے کے بعد پولیس کی جانب سے گاڑی کو تلاش کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔