معروف کامیڈین ولی شیخ کی گاڑی دن دیہاڑے گھر کے باہر سے چوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف کامیڈین ولی شیخ کے گھر کے باہر سے ان کی گاڑی چوری ہوگئی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر جاری ویڈیو بیان میں ولی شیخ نے بتایا کہ 30 ستمبر بروز منگل دوپہر 3:30سے 4 بجے کے درمیان ملیر معین آباد فیز 3 میں موجود میرے گھر کے باہر سے میری سفید اور سیاہ رنگ کی گاڑی چوری ہوگئی ۔
ولی شیخ کے مطابق گاڑی چوری کی شکایت کیلئے میں نے 15 پر کال کی تو کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود مجھے کوئی رسپانس نہیں دیا گیا جس کے بعد میں نے خود تھانے جاکر شکایت درج کروائی، تاہم، تھانے کی پولیس نے مجھے بہت اچھا رسپانس دیا۔
یہ بھی پڑھیں:معروف مصنف، فلمساز اور ہدایتکار ریاض شاہد کو بچھڑے 53 برس بیت گئے
ولی شیخ نے اپنے بیان میں سندھ حکومت سمیت دیگراداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک بہت چھوٹا سا آرٹسٹ ہوں اور پیسے جمع کرکے گاڑی خریدی تھی لہٰذا اس گاڑی کو تلاش کرکے میرے سپرد کیا جائے اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کی جائے ۔
دوسری جانب ولی شیخ نے اپنےمداحوں سے بھی ا پنی ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شیئرکرکے ان کا ساتھ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔