بچوں میں کینسر پرریسرچ ،ٹرمپ نے اےآئی استعمال کرنے کی اجازت دیدی

Oct 01, 2025 | 09:14:AM
بچوں میں کینسر پرریسرچ ،ٹرمپ نے اےآئی استعمال کرنے کی اجازت دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بچوں میں کینسر کی ریسرچ کےلئے مصنوعی ذہانت کے استعمال کی اجازت دےدی ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اس حوالے سے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرتے ہوئے کہاکہ تحقیقات کےلئے ہارورڈ کو پانچ سوملین ڈالر دیں گے،امریکا آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے میدان میں چین سے آگے نکل چکا ہے،صرف 8 ماہ میں حکومت نے بے شمار ریکارڈ قائم کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فلپائن میں زلزلے سےتباہی،69 افراد ہلاک،درجنوں زخمی،ہنگامی حالت نافذ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزیدکہا کہ حکومت نے عوام کواے آئی اور دیگر مہارتیں سکھانے کیلئے 500 ملین ڈالر مختص کئے ہیں،میرا مشن امریکا کو سائنس، ٹیکنالوجی اورتحقیق میں بھی قیادت دلانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فلپائن میں زلزلے سےتباہی،31 افراد ہلاک،درجنوں زخمی،ہنگامی حالت نافذ