ایک اور 8 رکنی بھکاری گروہ ایئر پورٹ پر گرفتار، کہاں کی تیاری تھی؟ بڑی خبر آگئی 

Oct 01, 2023 | 20:43:PM
ایک اور 8 رکنی بھکاری گروہ ایئر پورٹ پر گرفتار، کہاں کی تیاری تھی؟ بڑی خبر آگئی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سعودی عرب جانیوالا ایک اور 8 رکنی بھکاری گروہ ملتان ایئر پورٹ پر پکڑا گیا.

بیرون ملک بھیک مانگنے والوں کا ایک اور گروہ ملتان ایئر پورٹ پر پکڑا گیا۔ ایف آئی اے امیگریشن حکام نے عمرے کی آڑ میں سعودی عرب جانے والے بھکاریوں کو آف لوڈ کر دیا۔ حکام کے مطابق 8 افراد بھیک مانگنے کے لیے عمرے کے ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی واپسی، رانا ثناءاللہ نے بڑا دعویٰ کر دیا

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ بھکاریوں نے ایجنٹوں سے باقاعدہ معاہدہ کیا تھا کہ وہ بھیک کی آدھی رقم انہیں ادا کریں گے، عمرہ ویزہ کی مدت پوری ہونے کے بعد بھکاریوں نے واپس پاکستان آنا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایف آئی نے ملتان ایئرپورٹ پر 16 رکنی فیملی کو پکڑا تھا جو عمرہ کے ویزہ پر سعودی عرب جا رہے تھے۔