ناٹ رمایا واستوایا، فلم ’جوان’ کا بخار اب تنزانیہ بھی پہنچ گیا

Oct 01, 2023 | 15:29:PM
تنزانیہ سے تعلق رکھنے والے معروف ٹک ٹاکر کلی پال اور ان کی بہن نیما پال بھی شاہ رخ خان کی فلم ’جوان’ کے بخار میں مبتلا ہوگئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تنزانیہ سے تعلق رکھنے والے معروف ٹک ٹاکر کلی پال اور ان کی بہن نیما پال بھی شاہ رخ خان کی فلم ’جوان’ کے بخار میں مبتلا ہوگئے۔

گزشتہ ماہ ستمبر میں ریلیز ہونے والی کنگ خان کی بلاک بسٹر فلم ’جوان’ نے کئی ہفتے گزرنے کے بعد بھی لوگوں کے زہنوں میں اپنا سحر طاری کر رکھا ہے۔ بعد ازاں جوان کے اس بخار نے دنیا گھومنے کے بعد تنزانیہ کے لوگوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں تنزانیہ سے تعلق رکھنے والے معروف ٹک ٹاکر کلی پال اور ان کی بہن نیما پال کو اپنی روایتی انداز میں فلم جون کے گانے ’ ناٹ رمایا واستوایا’ پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

چہرے کے تاثرات، ہر اک اسٹیپ اتنی دلکش تھی کہ ویڈیو نے چند کی گھنٹوں میں لاکھوں زیوز حاصل کرلیے۔

اس ویڈیو کی مقبولیت کا اندازہ باخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ ویڈیو کو خود جوان کے ادکار شاہ رخ خان نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ری شیئر کرتے ہوئے تعریف کر ڈالی۔

کنگ خان کا کہنا تھا کہ،’یہ واقعی حیرت انگیز ہے۔’

مزید پڑھیں:  محمد بن سلمان نے اپنی مہنگی گاڑی بچے کو تحفے میں دے دی ،لیکن کیوں؟

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ستمبر میں ’ ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم ’جوان اب تک کا ریکارڈ توڑ بزنس کرچکی ہے۔