مستحکم افغانستان خطے میں امن کے لیے ناگزیر ہے ،معید یوسف

Oct 01, 2021 | 18:41:PM
معید یوسف،مستحکم افغانستان
کیپشن: معیدیوسف،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نیوزایجنسی)مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا کہ مستحکم افغانستان خطے میں امن کے لیے ناگزیر ہے ،روس ، پاکستان اور چین افغانستان میں مثبت اور فعال کردار ادا کر سکتے ہیں۔
 تفصیلات کے مطابق روسی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویومیں معید یوسف نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ کہا کہ افغانستان کا سیاسی حل ہونا چاہیے ، افغانستان گزشتہ چار دہائیوں سے حالت جنگ میں ہے ، پاکستان ماضی میں 50 لاکھ سے زائد مہاجرین کی میزبانی کر چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک مستحکم اور پرامن افغانستان دیکھنا چاہتا ہے ، پاکستان طالبان کی جانب سے بات نہیں کر رہا۔
معید یوسف نے کہاکہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے بات کر رہا ہے ، انڈیانے ہمیشہ خطے میں بگاڑ کا کردار ادا کیا ہے۔ یہ پہلے ہی دنیا کے سامنے ثابت ہوچکا ہے کہ بھارت نے فیک نیوز کا استعمال کرتے ہوئے وادی پنجشیر پر اپنے جھوٹے بیانیے کو آگے بڑھایا۔ انہوں نے کہاکہ روس ، پاکستان اور چین افغانستان میں مثبت اور فعال کردار ادا کر سکتے ہیں، مستحکم افغانستان خطے میں امن کے لیے ناگزیر ہے
یہ بھی پڑھیں:ٹویٹر پرعلی ظفر کے فالوورز کی تعداد 30 لاکھ ہوگئی