ٹویٹر پرعلی ظفر کے فالوورز کی تعداد 30 لاکھ ہوگئی

Oct 01, 2021 | 17:59:PM
علی ظفر ،کے ،ٹویٹر ،صارفین، کی،تعدااد،تین ملین ہو گئی
کیپشن: علی ظفر،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک)معروف پا کستانی گلو کا ر اور ادا کا رعلی ظفر سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک اورمداحوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ان کے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلوکار علی ظفر  کے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد 3 ملین یعنی 30 لاکھ ہوگئی ہے جس کے بعد وہ بھی ٹوئٹر پر پاکستان کی معروف شخصیات کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔ جبکہ انہوں نےخود صرف 38 ٹوئٹر صارفین کو فالو کیا ہوا ہے، جو کہ ان کے قریبی عزیز و اقارب اور انڈسٹری کے ساتھی اداکار اور گلوکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ہنی مون پر گئی اداکارہ منال نے شوہر پر ٹارچر کرنے کا الزام عائد کر دیا