گورنر پنجاب سے سعودی سفیر کی ملاقات ، پاکستانی طلبا کیلئے سکالرشپ کا اعلان

Oct 01, 2021 | 18:12:PM
چودھری سرور اور سعودی سفیر کی ملاقا
کیپشن: چودھری سرور اور سعودی سفیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (نیوزایجنسی)گور نر پنجاب چودھری محمدسرور سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیرنواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی ۔سعودی سفیر نے 600پاکستانی طلبا ءکو 25 مختلف سعودی یونیورسٹیز میں سکالر شپ دینے کا اعلان کر دیا

 تفصیلات کے مطابق سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اور گور نر پنجاب کی ملاقات میں پاک سعودی تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے بارے میں بات چیت کی گئی جبکہ گور نر پنجاب سے ملاقات کے دوران سعودی سفیر نے پاکستانی طلبا ءکے لیے سکالر شپ پروگرام کا بھی اعلان کیاجس پر گور نر پنجاب نے سعودی حکومت اورسعودی سفیر کا شکر یہ اداکیا ۔ ملاقات میں گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے پاک سعودیہ تعلقات کو چٹان سے مضبوط قرار دیتے ہوئے کہا کہ خادمین حرمین شریفین کا احترام ہر مسلمان پر لازم ہے۔

 انہوں نے کہا کہ سعودی اور پاکستانی بھائی ہیں کوئی شک نہیں کہ پاک سعودیہ تعلقات گہرے اور تاریخی ہیںدونوں کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر چلتا ہے جس پر ہم سعودی قیاد ت کا شکر یہ اداکرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کے سعودی عرب کیساتھ تعلقات جتنے مضبوط آج ہوئے ہیں ماضی میں انکی کوئی اور مثال نہیں ملتی ۔ سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات دو بھائیوں جیسے قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو پہلے کبھی تنہا نہیں چھوڑا ہے اورنہ ہی آئندہ چھوڑیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:امام الحق میچ کے دوران شدید زخمی، اسٹریچر پر لے جایا گیا