واہ جی واہ۔۔۔بھارت اور پاکستان کا پٹرول کی قیمتیں بڑھانے پر اتفاق

Oct 01, 2021 | 15:36:PM
پٹرول ، قیمتیں، پاکستان، بھارت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت اور پاکستان میں مختلف ایشوز پر اختلافات سامنے آتے رہتے ہیں تاہم دونوں ملکوں  کی حکومتوں کا  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔بھارتی سرکاری تیل کمپنیوں نے آج پٹرول کی قیمتوں میں پھر اضافہ کیا ہےجبکہ اس کے ساتھ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ  ہو رہا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں  میں مسلسل اضافہ دیکھا جار رہا ہے۔ بھارت کے دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول کی فی لیٹر قیمت تقریباً 102بھارتی  روپے (پاکستانی 200 روپے سے زائد)، ڈیزل کی قیمت  بھارتی کرنسی میں90روپے70 پیسے (پاکستانی180 روپے سے زائد)  جبکہ ممبئی میں 107 بھارتی روپے( 215 پاکستانی روپے سے زائد) فی لیٹر پٹرول فروخت ہورہا ہے۔ پاکستان میں بھی آج سے پندرہ روز کیلئے پٹرول کی قمیتوں میں 4 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
 واضح رہے کہ بھارت میں پٹرول اور  ڈیزل کی قیمتیں ہر روز کم اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول اور  ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ ان کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی اور ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد قیمت تقریبا دوگنی ہو جاتی ہے۔

یہ بھی پاکستان: بھارتی اداکاروں میں خودکشیوں کا رحجان۔۔۔ایک اور اداکارہ نے پھندہ لے لیا