بھارتی اداکاروں میں خودکشیوں کا رحجان۔۔۔ایک اور اداکارہ نے پھندہ لے لیا 

Oct 01, 2021 | 13:24:PM
ٹی وی، اداکارہ ،سوجانیہ ،خودکشی
کیپشن: ٹی وی اداکارہ سوجانیہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی شوبز سے وابستہ شخصیات میں خودکشی کا رحجان بڑھتا جا رہا ہے ۔ اب بنگلور میں ایک اور اداکارہ نے گھر میں خودکشی کرلی ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کےمطابق گلیمر اور چمک دمک سے بھری شوبز کی  دنیا میں  گذشتہ ایک سال میں کئی بڑے بھارتی فنکاروں کی خودکشی کرنے کی خبریں آئی ہیں، اور اب ٹی وی اداکارہ سوجانیہ نے خودکشی کر لی۔ اداکارہ سوجانیہ نے بنگلور کے علاقے کمبلگوڈو میں اپنے اپارٹمنٹ میں خود کو لٹکا کر پھانسی لی۔ پولیس نےسوجانیہ کی لاش  کو تحویل میں لے کر  مقدمہ درج کر لیا ہے اور خودکشی کے حوالے سے تحقیقات جاری ہے۔سوجانیہ کی خودکشی نے کنڑ ٹیلی ویژن انڈسٹری میں صدمے کی لہر دوڑا دی ہے۔ وہ 25 سال کی تھی۔ وہ کوڈاگو ضلع کے کشال نگر کی رہائشی تھی۔ تاہم سوجانیہ کام کے لیے بنگلور چلی گئی تھی۔پولیس کو کمرے میں اسکی نعش کے پاس سے سوجانیہ کے ہاتھ سے لکھا ہوا  ایک  نوٹ بھی ملا۔ سوجانیہ کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی بگڑتی ہوئی صحت اور ٹیلی ویژن انڈسٹری کے مسائل سے پریشان تھیں۔

 یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں فاقے۔۔50 فیصد شہریوں کے پاس کھانے کو کچھ نہیں:WFPرپورٹ