نامعلوم شخص نے میٹرو سٹیشن سے چھلانگ لگا دی،حالت تشویشناک 

Oct 01, 2021 | 14:35:PM
بھارت، حیدرآباد، ، میٹرو ٹرین
کیپشن: بھارتی شہر حیدرآباد کی میٹرو ٹرین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے شہر حیدرآباد میں ایک نامعلوم شخص نے دل سکھ نگر میٹرو سٹیشن سے چھلانگ لگادی ، جس کےبعد شدید زخمی ہوکر ہسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کےمطابق مقامی پولیس کا کہنا ہےکہ جمعرات کی شام35 سے 40 سال عمر کا ایک شخص میٹرو سٹیشن پہنچا اور سیڑھیوں سے پلیٹ فارم پر گیا اور وہاں سے اس نے چھلانگ لگادی۔وہاں پر موجور  افراد نے پولیس کو فوری اطلاع دی جو موقع پر پہنچی اور اسے شدید زخمی شخس کو عثمانیہ جنرل ہاسپٹل منتقل کیا۔پولیس اس شخص کی شناخت اور اس کے خاندان  کو مطلع کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس شخص کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکاروں میں خودکشیوں کا رحجان۔۔۔ایک اور اداکارہ نے پھندہ لے لیا